Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزانطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

انطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

انقرہ(آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنماں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم کی قطر کے وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ اس دوران وزیراعظم عالمی رہنماں کی توجہ کا مرکز رہے۔ ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور مختلف خطوں میں تنازعات انسانیت کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔