پیرس(آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر پر بات ہو نے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 میں کشمیر پر ثالثی کرانے کیلئے پیشکش کی تھی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے میں ان سے مدد مانگی تھی۔
پاکستان نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا تاہم بھارت نے فورا اس بات کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارت کا موقف تھا کہ کشمیر ایک دو طرفہ مسئلہ ہے اور کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں، بھارت نے ٹرمپ کی پیشکش کو سیاسی بیان قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ثالثی تب ہی ممکن ہے جب دونوں ممالک راضی ہوں جو کہ اب تک نہیں ہوا۔
ٹرمپ کا اب بھی موقف یہی ہے کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو مدد کر سکتے ہیں، خود سے مداخلت نہیں کریں گے لہذا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات ضرور ہوگی جب پاک بھارت مئی 2025 جنگ کا تذکرہ ہوگا۔
