اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ،وزیرِ اعظم کی ڈیزل کی قیمت میں 32روپے 12 پیسے کی کمی کی منظوری دیدی ،منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385 اعشاریہ54 روپے سے کم ہوکر 353اعشاریہ43روپے ہوگئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
