Thursday, April 16, 2026
ہومپنجابگورنر سردار سلیم حیدر خان سے یاسین جوئیہ، سرپرستِ اعلی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب کی ملاقات

گورنر سردار سلیم حیدر خان سے یاسین جوئیہ، سرپرستِ اعلی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب کی ملاقات

لاہور (سب نیوز )پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان سے جمعرات کے روز ایک مفید اور بامقصد ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں یاسین جوئیہ، سرپرستِ اعلی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب (DATH) اور پنجاب میں جمہوری سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نے شرکت کی۔

ملاقات میں دیگر شرکا میں سید ذوالفقار حسین شاہ چیئرمین ، سید محسن (نائب چیئرمین ، مسٹر آغا نیئر (ایگزیکٹو کمیٹی ممبر)، مسٹر عدیل (سیکرٹری جنرل)، مسٹر منظور احمد (ایگزیکٹو کمیٹی ممبر)، مسٹر ذوالقرنین (ایگزیکٹو کمیٹی ممبر) اور شمریز شاہد (اسٹاف آفیسر برائے اعزازی قونصل جنرل پنجاب) شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ایجنڈا جامعات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور آگاہی کی حکمت عملیوں پر مرکوز رہا۔اس اہم مسئلے سے نمٹنے اور تعلیمی ماحول کو صحت مند بنانے کے لیے مختلف اقدامات، تربیتی پروگرامز اور باہمی تعاون پر مبنی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں ترقی اور مثر شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔