واشنگٹن(آئی پی ایس )ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دورممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی خبریں غلط ہیں۔
نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ نیتجہ خیز بات چیت جاری ہے، امکان ہے جہاں پہلے مذاکرات ہوئے وہیں پر ہوں، امریکا نے سیزفائر میں توسیع کی درخواست نہیں کی۔ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، پاکستانی مذاکرات میں غیرمعمولی ثالث ثابت ہوئے ہیں، جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب میں بتایا ایران کو اسلحہ نہیں دے رہے، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے جہازوں کی مکمل ناکہ بندی ہے، ایرانی معیشت کو فائدہ نہ پہنچانے والے جہازوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔
