Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزفائیوجی اسپکٹرم کی نیلامی کے باوجود سست انٹرنیٹ سروس پر وزیراعظم کا نوٹس، اہم ہدایت جاری کردی

فائیوجی اسپکٹرم کی نیلامی کے باوجود سست انٹرنیٹ سروس پر وزیراعظم کا نوٹس، اہم ہدایت جاری کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے ملک میں فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کے باوجود موبائل انٹرنیٹ رفتار میں نمایاں بہتری نہ آنے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ وزیراعظم نے پی ٹی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے باوجود انٹرنیٹ اسپیڈ بہترنہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی ایسیموبائل انٹرنیٹ رفتارسیمتعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے کی جانب وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی گئی ہے۔

وزیراعظم کو دی جانے والی اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نیٹ ورک انفرا اسٹرکچربہتری کیلء ے4 اور5 جی آلات درآمد کے مرحلے میں ہیں، آلات ملنے کے بعد تنصیب کا عمل شروع ہوجائیگا جس میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ٹیلی کام انفرا اسٹرکچرمیں بہتری سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں واضح بہتری آئے گی، پہلیمرحلیمیں اسلام آباد اورچاروں صوبائی دارالحکومتوں میں فائیوجی سروس شروع ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ فائیو جی کے ساتھ فورجی انٹرنیٹ کی رفتارمیں نمایاں بہتری آئے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان کیویژن کیلئیتیزترین انٹرنیٹ ناگزیرہے۔

شہباز شریف نے پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹرز کیلئے مقررہ اہداف پرعمل درآمد یقینی بنانیکی بھی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہیکہ ریگولیٹری کردار ادا کرتے ہوئے موثرچیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔