اقوام متحدہ : 17ویں اقوامِ متحدہ یوم چینی زبان کے موقع پر اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز نیویارک میں ایک ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مشترکہ انعقاد چین کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مشن اور چائنا میڈیا گروپ نے کیا، جس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹریٹ کے اعلیٰ حکام، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، ثقافتی و تعلیمی حلقوں، میڈیا نمائندگان سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کی اقوامِ متحدہ میں قانونی نشست کی بحالی کی 55ویں سالگرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک اور جنیوا دونوں مقامات پر پہلی بار چینی زبان کے دن کی تقریبات کا انعقاد اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر تہذیبوں کے گہرے ذخیرے سے “مشترکہ دنیا” کے لیے دانش اور قوت حاصل کی جائے۔تقریب کے دوران چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی مختصر ویڈیو کی نمائش بھی کی گئی۔
اس کے علاوہ چین کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مشن اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے منعقدہ “چینی سیکھیں” تخلیقی ویڈیو مقابلے کی انعام یافتہ کاوشیں، اور چائنا میڈیا گروپ و نیویارک فلم اکیڈمی کے اشتراک سے منعقدہ عالمی اے آئی فلمی تخلیقات کے مقابلے کی منتخب تخلیقات بھی پیش کی گئیں۔تاحال ، اس تقریب سے متعلق خبریں ایسوسی ایٹڈ پریس، یاہو فنانس، فاکس نیوز اور این بی سی سمیت دنیا کے 48 ممالک اور خطوں کے 1127 مرکزی میڈیا اداروں میں شائع اور نشر کی جا چکی ہیں۔
