Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینڈیرہ اسماعیل خان: زہریلا حلوہ کھانے سے دو کم عمر بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: زہریلا حلوہ کھانے سے دو کم عمر بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان :(محمد ریحان )درازندہ کے پہاڑی سلسلہ میں مزدوری کیلئے جانے دو کم عمر بھائیوں سمیت 3افراد پہاڑ میں پڑا ذہریلا حلوہ کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ درازندہ کی حدود میں مزدوری کیلئے درازندہ کے پہاڑی سلسلہ میں 23سالہ شیران خان شیرانی ولد خدائے داد خان سکنہ خسرانی تحصیل درازندہ ، 14سالہ فتح محمد شیرانی اور 11سالہ نور محمد شیرانی ولد گل شاہ سکنائے درازندہ گئے ہوئے تھے کہ اس دوران انہیں پہاڑ میں حلوے کا ڈبہ ملا ، جس کو کھانے سے تینوں کی حالت غیر ہوگئی اور موقع پر جاں بحق ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔