Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینبارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے موسم اور بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے نتیجے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور بالائی پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں کا سلسلہ17 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، آج چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل برسنے جبکہ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ میں کل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔