Monday, April 13, 2026
ہومتازہ ترینفٹس ایئر کا لاہور ایئرپورٹ پر آپریشنز کا آغاز

فٹس ایئر کا لاہور ایئرپورٹ پر آپریشنز کا آغاز

لاہور (آئی پی ایس)) فٹس ایئر نے اپنی افتتاحی پروازکے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے آپریشنز کا آغاز کر دیا۔
یہ پرواز 11 اپریل 2026 کو 8 بجکر 35 منٹ پر کولمبو سے 134 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی اور اسے بے نمبر 03 پر پارک کیا گیا۔ آمد پر مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلاب پیش کیے گئے۔
مسافروں کے اترنے کے بعد اس موقع کی مناسبت سے ایئرپورٹ کوریڈور میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایئرپورٹ مینیجر عرفان خان کی قیادت میں ائیرپورٹ انتظامیہ نمائندگان، جنرل منیجر سیپس ایئر کموڈور (ر) علی ایشر، ڈپٹی جنرل منیجر سیپس جہانزیب، ڈائریکٹر جی ایس اے فٹس ایئر امتیاز الرحمٰن، چیف آپریٹنگ آفیسر فٹس ایئر فیصل رفیق اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بعد ازاں افتتاحی واپسی پرواز 8D-982 کی بورڈنگ شروع ہوئی جو 9 بجکر 40 منٹ پر 66 مسافروں کو لے کر کولمبو روانہ ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔