ہومپاکستاناین اے 45 میں جعلی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت

این اے 45 میں جعلی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت

اسلام آباد(آئی پی ایس)این اے 45 میں جعلی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا معاملہ ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ کیا جوابدہ کو انکوائری رپورٹ کی کاپی مل چکی ہے ۔وکیل محمدی خان نے کہا کہ ہمیں انکوئیری رپورٹ کی کاپی مل گئی ہے مگر مزید تفصیلات درکار ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو اب کونسے اضافی دستاویزات درکار ہیں ؟ الیکشن کمیشن جوابدہ کو مزید تفصیلات فراہم کر دیں ۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی ۔رپورٹ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ہارون خان شنواری اور ڈائریکٹرز الیکشن خوشحال زادہ پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے مرتب کی ،پوسٹل بیلٹ کے اجرا کے لیے درخواست فارم ڈی ایس پی کرم محمدی خان کے دفتر سے جاری ہوئے،درخواست فارمز آر او نے ڈاک کے زریعے وصول کیے۔امیداور فخر زمان نے ڈی ایس پی محمدی خان کے ساتھ ملی بھگت سے پوسٹل بیلٹ میں ردو بدل کی۔محمدی خان نے بغیر تصدیق کے غیر قانونی طور پر تمام درخواستوں پر دستخط کیے۔اس کے لیے انھیں ڈی پی او کرم کی اجازت نہیں شامل تھی۔محمدی خان نے اپنی سرکاری پوزیشن نتائج کو فخر زمان کے حق میں لانے کے لیے اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کی۔اسپیشل برانچ کانسٹیبل وسیع اللہ ، غیر قانونی طور پر پوسٹل بیلٹ کی درخواست مقامی پوسٹ آفس لیکر گیا ۔وسیع اللہ نے اپنی سرکاری پوزیشن کا غلط استعمال کیا تاکہ الیکشن نتائج کو فخر زمان کے حق میں اثر رسوخ استعمال کر سکے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ محمدی خان نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے تمام درخواستوں پر دستخط کیے ، محمدی خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہیں ،محمدی خان نے ایسے درخواست گزاروں کی درخواست پر بھی دستخط کیے جو یا انتقال کر گئے ہیں یا ملک سے باہر ہیں ۔ڈی پی او نے محمدی خان کو چارج شیٹ کیا ۔رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ کے کانسٹیبل وسیع اللہ ، امیدوار فخر زمان کے قریبی رشتہ دار ہیں ، کانسٹیبل وسیع اللہ محکمہ پولیس کی درخواستوں کو اپنے انکل فخر امان کے حق میں لانے میں ملوث ہے ،فخر زمان نے اس وقت پوسٹل بیلٹ معاملے کو سلجھانے ڈی آر او سے ملاقات کی ،فخر زمان کا ڈی آر او سے ملنا معاملے کے ساتھ اس کے رابطے کا اشارہ کرتا ہے ،سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیوں صرف ایک امیداور فخر زمان نے ڈی آر او سے ملاقات کی، ثابت ہوتا ہے کہ فخر زمان نے اپنے بھانجے اسپیشل برانچ کانسٹیبل وسیع اللہ کے ساتھ ملی بھگت سے پوسٹل بیلٹ درخواستوں میں ٹیمپرنگ کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔