ہوماسلام آباداسلام آباد میں ایسٹر عبادت، پرتگال کے نامزد سفیر پاؤلو ڈومنگیز کی شرکت

اسلام آباد میں ایسٹر عبادت، پرتگال کے نامزد سفیر پاؤلو ڈومنگیز کی شرکت

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں پرتگال کے نامزد سفیر، عزت مآب پاؤلو ڈومنگیز نے اسلام آباد میں ایسٹر کی عبادت میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان میں ویٹیکن کے سفیر، آرچ بشپ جرمانو پینیموتے (انگولا سے) کے ہمراہ خصوصی دعا میں حصہ لیا۔

اس موقع پر پرتگالی سفیر نے کہا کہ ہماری زبان اور ہمارا ایمان ہمیں مسلم ممالک میں بھی ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 20 سے 30 لاکھ مسیحی آباد ہیں، جو ایک چھوٹی مگر گہری جڑوں والی اقلیت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود ملک بھر میں مسیحی برادری ثابت قدمی اور عقیدت کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کی ثقافتی و مذہبی تنوع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔