ہومتازہ ترینایچ ای سی ، پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ایچ ای سی ، پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد،ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپس پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت بیچ سوئم کے لیے مطلوب درخواستوں کی حتمی تاریخ میں 26ستمبر 2021تک توسیع کردی ہے۔
امیدواران research.hec.gov.pk کے ذریعے اپنی آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے لیے لازمی ہے کہ اُن کے پاس ایچ ای سی سے منظور شدہ مقامی یونیورسٹی یا منظور شدہ غیر ملکی یونیورسٹی کی جاری کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری ہو ، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد20 ستمبر 2021 تک 45سال ہے۔ امیدواران کے لیے یہ بھی لازمی ہے کہ وہ سرکاری یا نجی یونیورسٹی ، ڈگری فراہم کرنے والے ادارے، یا سرکاری ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ادارے کے باقاعدہ ملازم ہوں، جیسا کہ پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے نشاندہی کی گئی ہے۔غیر ملکی پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل امیدواران کے پاس ڈگری وصول کرنے کے بعد پاکستان میں پانچ سال پر محیط کام کا تجربہ ہونا لازم ہے۔ علاوہ ازیں، پروگرام کے تحت درخواست جمع کرنے والے امیدواران نے اس سے قبل کوئی فنڈڈ یا سیلف فنڈڈپوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ نہ حاصل کی ہو۔ امیدواران کے پاس متعلقہ سپروائزر کی جانب سے دیا جانے والاٹاپ 200کیو ایس رینکنگ جامعات میں پلیسمنٹ کا لیٹر بمع میزبان سپروائزر کی سی وی موجود ہونا لازمی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔