ہومپاکستانالیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی ، چھوٹے کی چھڑی بن گیا ،سکندر سلطان کی تقرری راز ہی رہنے دیں ، وفاقی وزرا

الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی ، چھوٹے کی چھڑی بن گیا ،سکندر سلطان کی تقرری راز ہی رہنے دیں ، وفاقی وزرا

اسلام آ باد، وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن کی زبان بول رہا ہے،کس کے اشارے پراعظیم ادارے کوتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں؟،، پتا تھاآپ بڑ ے میاں کے ہا تھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کی چھڑی ہیں ۔
پیر کو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنراس لیے بنایاتھاکہ ای وی ایم پر جائیں گے ، الیکشن کمیشن کاپاس نہ ہوتاتوکبھی آپکاتقررنہ کرتے ، پتا تھاآپ بڑ ے میاں کے ہا تھ کی گھڑی،چھوٹے میاں کی چھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بہت سے راز پردے میں ہیں، میں نے حلف لیا ہوا ہے ، میں یہ راز کبھی سامنے نہیں لاوں گا ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کس طرح ہوئی مجھے پتا ہے ، مریم صفدر نے کتنی باتیں کیں؟ آپ نے کتنے نوٹس دیے؟ اعظم سواتی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن حکام مجھے نوٹس دے رہے ہیں ، الیکشن کمیشن کوآزادادارہ بنائیں گے ، الیکشن کمیشن نے مریم نواز،فضل الرحمان کوکتنے نوٹسزبھیجے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پر منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمے چل رہے ہیں ، چیف الیکشن کمشنرکی تقرری میں بہت سی باتیں صیغہ رازمیں ہیں ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاتھاکہ روک سکتے ہوتوروک لو۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیووٹ کے حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دلائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ انتخابی اصلاحات کومتنازع بنانیکی کوشش کی جارہی ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی روکے گی ،مشین سے ڈرتے کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کیوں بھاگ رہی ہے ، مشین سے ڈر کر بھاگنے والوں کوقوم کو جواب دینا پڑیگا ، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق نہ دینے پربھی جواب دیناہوگا ، تاثردیاجارہاہے کہ اگلاالیکشن چوری کرنے کیلئے ای وی ایم لارہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن عمران خان نے نہیں عبوری حکومت نے کروانے ہیں ، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن سے بات کی،صرف کمیٹی کمیٹی کھیلتے رہے ، اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پر آخری باردعوت دے رہے ہیں۔دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتخابی اصلاحات لانا چاہتی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا تھا کہ 30 سال اقتدار میں رہنے والوں نے شفاف الیکشن کیلئے کیا اقدامات کیے؟ پوری قوم چاہتی ہے صاف اور شفاف انتخابات ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھے بغیر ہی اعتراض کیا جارہا ہے، دھاندلی کی پیداوار جماعتیں شفاف انتخابات نہیں چاہتیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹھپہ مافیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کررہا ہے، پاپڑ والے اور فالودے والے کے نام پر اکانٹس میں پیسے رکھے گئے، ملازمین کے نام پر اکانٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاونٹس کی تفصیلات دی جائیں، الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیسز چل رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکانٹس کی تفصیلات بتانے سے انکار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ نااہل نوازشریف نے آمدن کے ذرائع کا دعوی کیا تھا تو وہی بتادیں، ن لیگ نے برطانیہ اور پی پی نے امریکا میں لمیٹڈ کمپنیاں بنارکھی ہیں، ماضی میں پی پی اور ن لیگ والے ایک دوسرے کی حکومت گراتے تھے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے پیسوں کے پجاری ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کمیشن کی مدد کررہے ہیں، حیدر گیلانی کی ویڈیو پر ہمیں بار بار درخواستیں دینی پڑرہی ہیں، ڈسکہ میں پوری رات جاگ کر آپ نوٹس لے لیتے ہیں ایسے ٹوئٹس آتے ہیں جس سے لگتا ہے اصلاحات کی مخالفت کی جارہی ہے۔ وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، مولانا اور مریم نے الیکشن کمیشن کو دھاندلی میں ملوث قرار دیا تھا، دیکھنا ہوگا نوٹسز کا جھکا ایک طرف تو نہیں، سینیٹ انتخاب میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکشن کمیشن نے اقدامات نہیں کیے، اپوزیشن نے دھاندلی روکنے کیلئے کوئی تجویز نہیں دی۔ فرخ حبیب نے کہا تھا کہ اپوزیشن اوپن ٹریس بیلٹ پیپر کی بات کر کے بھاگ گئی، الیکشن کمیشن کے ٹیکنیکل اعتراضات وزارت سائنس دور کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق پر خاموشی نظر آرہی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی توجہ صاف اور شفاف الیکشن پر دے، بات شفاف الیکشن کی ہوتی ہے اور بحث کسی اور جانب لے جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔