اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت نے درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ریگولیشنز 2008 کی خلاف ورزی پر غوری ٹاون کے سی ای او چوہدری عثمان کو مجموعی طور پر تین سال قید کی سزا سنادی ،ملزم کو ڈیڑھ ارب روپے جرمانہ اور ایک ارب درخت لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔کیس کی سماعت سردار آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے اسلام آباد کی عدالت نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی ۔ملزم اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں ہوا عدالت نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔ملزم چودھدری عثمان کے خلاف سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ نے غوری ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کرنے اور بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی پر اڑھائی ارب روپے مالیت کا چالان پیش کررکھا تھا ۔عدالت نے دلائل مکمل ہو نے مذکورہ حکم جاری کردیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے قراردیا ہے کہ ملزم کی قید کے دوران جی ایم غوری ٹاون سی ای او کی ذمہ داریاں انجام دے گا۔ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک چودھری عثمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک پر زرعی علاقے میں تباہی مچا کر ماحول کو 3 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا ۔سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات نے ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی کا معاملہ،غوری ٹاون کے سی ای او کو تین سال قید جرمانے کی سزا سنادی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
