تمام دستیاب وسائل عوامی خواہشات ومطالبات کو مدنظر رکھ کر خرچ کئے جا رہے ہیں ، میڈیا کوآرڈینیٹر
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام نبی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات کے مطابق منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں ، گلگلت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید خان اور صوبائی وزرا عوام کے خادم ہیں اور تمام دستیاب عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ حکومتوں نے مسائل حل کرنے کی بجائے صوبے کے محدود وسائل کو کرپشن ،اقرباپروری اور شاہی فرمانوں پر بے دریغ ضائع کردیے جس کا نتیجہ اداروں کی تباہی اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں ناکامی کی صورت مٰن آج سب کے سامنے ہے ، اس وقت صوبائی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج ترقیاتی منصوبے کے بروقت آغاز کے علاوہ تمام محکمہ جات میں اصلاھات کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کا ہے جس پر موجودہ حکومت خاطر خواہ فنڈز خرچ کر رہی ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ اپنے پانچ پانچ سال خواب خرگوش میں نہ گزارتے تو آج گلگت بلتستان مسائل کا پہاڑ نہ ہوتا، ان کے اپنے ورکرز ان کے ساتھ نہیں ، جہاں بھی کسی چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کیلئے عوام احتجاج یہ ریجیکٹڈ ٹولہ جعلی ہمدردی دکھانے پھرتی سے وہاں پہنچ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز عوام کو کسی نہ کسی بہانے اکسانے کی ناکام کوشش کی کرتی اپوزیشن اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکے تو خود ان کی نااہلی نظر آئے گی ۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی وزرا عوام کے خادم ہیں ، غلام نبی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
