Saturday, March 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی ملاقات،ایرانی حملوں کی مذمت

صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید سے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی ملاقات،ایرانی حملوں کی مذمت

دبئی(آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیکیورٹی اور عسکری صورتِ حال پر تبادلہ خیال اور ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی۔یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد زیلنسکی ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کی اعلی ترین اماراتی حکام سے بات چیت کے بعد یوکرینی ماہرین سے ملاقات ہوئی۔

یو اے ای وضاحت چاہتا ہے مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے: انور قرقاش یوکرین کے صدر زیلنسکی نے قومی دفاعی ماہرین کی خدمات کو سراہا۔متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال اور اماراتی ایئر اسپیس کو مزید محفوظ بنانے پر نئی حکمتِ عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔