اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے 28 مارچ 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان کردیا۔ایڈوائزری کے مطابق آبپارہ چوک سے شیل پمپ تک ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اولڈ ایم این اے ہاسٹل سہروردی سے سری نگر ہائی وے کا استعمال کریں۔
اسی طرح لال مسجد چوک سے آبپارہ چوک، سہروردی روڈ اور میونسپل روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی کے لیے ڈائیورشنز دی جائیں گی۔ لال مسجد سے آبپارہ جانے والے شہریوں کو زاہد ملت روڈ، صدر روڈ جی سکس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چاند تارہ لوپ سے آبپارہ سہروردی روڈ کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے بھی متبادل راستے مقرر کیے گئے ہیں،
شہریوں کو سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مزید معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 کے ذریعے بھی ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
