Friday, March 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزکے پی حکومت کا گورنر سے اختیارات واپس لینے کیلئے ترامیم کا فیصلہ

کے پی حکومت کا گورنر سے اختیارات واپس لینے کیلئے ترامیم کا فیصلہ

پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک سروس کمیشن ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن ایکٹ کا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا۔پبلک سروس کمیشن کی تشکیل میں گورنر سے اختیارات واپس لینے کے لیے ترامیم تیار کی گئی۔ مجوزہ ترامیم میں پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کا اختیار وزیراعلی کو مل جائے گا۔

موجودہ ایکٹ کے تحت کمیشن کے اراکین کے چناو کے لیے سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، سرچ اینڈ اسکروٹنی کمیٹی چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی کی تجاویز گورنر اور وزیراعلی کو بھیجی جائیں گی، نئے مجوزہ ایکٹ میں کمیشن ارکان استعفا گورنر کے بجائے حکومت کو دیں گے۔کمیشن رپورٹ صوبائی حکومت کو دے گی اور رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔