کراچی:(آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4445 ڈالر پر آگیا جس کے سبب مقامی مارکیٹ میں سونا ایک ہزار روپے مزید سستا ہوگیا۔
کمی کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سون ےکی قیمت 858روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 30 روپے کی کمی سے 7ہزار 454 روپے پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کی کمی سے 6ہزار 390 روپے ہوگئی۔
