تہران(آئی پی ایس )ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا ہے، ایران اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ثالث کاروں کے ذریعے گذشتہ رات تجاویز کا جواب بھجوایا۔ دوسری جانب ایران کے اعلی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا۔ ایران کا ماننا ہے کہ امریکی تجاویز یکطرفہ اور غیرمنصفانہ ہیں۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی تجاویز صرف امریکا اور اسرائیلی مفاد میں ہیں۔ پاکستان کو موقف دیا تھا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا ہے۔ اس مرحلے پر بات چیت کا کوئی منصوبہ ابھی نظر نہیں آتا۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے امریکا اور ایران کے درمیان کامن گرانڈ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
عہدیدار نے کہا کہ سفارت کاری کا عمل رکا نہیں، امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو راستہ نکالا جا سکتا ہے۔علم میں رہے کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایران اور امریکا مذاکرات کل اسلام آباد میں متوقع ہیں۔پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرنے کی پیشکش کی تھی، جبکہ ترکیہ اور مصر بھی ثالثی کی کوششوں میں شامل ہیں۔ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کیلیے ایران کو 15 تجاویز دی گئی تھیں جنہیں ایران نے نامناسب قرار دیتے ہوئے ناصرف مسترد کردیا بلکہ جنگ بندی کیلیے اپنی پانچ شرائط رکھ دیں۔
