اجلاس میں معیشت، توانائی اور خطے کی صورتحال، عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھا کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا،حکومتی ذرائع
علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سیکیورٹی، معیشت اور غذائی تحفظ پر اثرات پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانے اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا،بطور ثالث پاکستان کے کردار کا جائزہ
اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں مشرق وسطی سمیت اہم امور پر صدر مملکت سے مشاورت ہوئی، اجلاس میں فیلڈ مارشل بھی شریک تھے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر توانائی علی پرویز ملک، وزیر اقتصادی امور احمد چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں معیشت، توانائی اور خطے کی صورتحال، عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھا کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مہنگائی پر قابو پانے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم نے قیمتوں کے استحکام اور ایندھن مہنگا ہونے کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اخراجات میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط پر بھی زور دیا گیا۔علاقائی صورتحال اور اس کے پاکستان کی سیکیورٹی، معیشت اور غذائی تحفظ پر اثرات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں قومی سطح پر مربوط حکمت عملی اپنانے اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے اہم ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر صدر مملکت کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
مشرق وسطی کشیدگی،صدر مملکت کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس,وزیر اعظم ،فیڈل مارشل کی شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
