Friday, March 20, 2026
ہومپاکستانڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی راولپنڈی میں کاروائی

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی راولپنڈی میں کاروائی

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اورڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ملک بھر میں سرکاری جائیدادوں اور املاک کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کرانے کی مہم زور و شور سے شروع کر دی گئی ہے،اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایف ائی اے اسلام اباد زون شہزاد ندیم بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر میر فیضان الحق کی خصوصی ہدایات پر قائم کی گئی

ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد الیاس اور ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل شہزاد سرور خاکوانی کی سربراہی میں تھانہ گنج منڈی کی حدود میں ٹائر بازار کے علاقے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد غیر قانونی قابضین سے واگزار کرا کر متعلقہ حکام کے حوالے کی گئی،کسی قسم کے نہ خوشگوار واقع سے بچنے کی غرض سے ایف آئی اے اور مقامی پولیس کی بھاری تعداد میں نفری موقع پر موجود رہی ،تمام غیر قانونی دکانوں اور جائیداد کو باقاعدہ سربمہر کر کے قبضہ متعلقہ حکام کے حوالے موقع پر ہی کر دیا گیا،عوامی حلقوں نے غیر قانونی قابضین سے سرکاری اراضی اور جائیداد واگزار کرنے کی مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے غیر قانونی عناصر کی حوصلہ شکنی جاری رہے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت میں قائم کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔