Wednesday, March 18, 2026
ہومتازہ ترینچیئرپرسن پیمرا عبنرین جان کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

چیئرپرسن پیمرا عبنرین جان کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرپرسن پیمرا عبنرین جان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پیمرا کے کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پیمرا کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے ادارے کا فعال کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو درست اور بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنا کر معاشرے کی مثبت رہنمائی کرنی چاہیے۔ملاقات میں 2008 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ہونے والے پیمرا دفتر کی جلد بحالی پر بھی بات چیت کی گئی، جس پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ اس اقدام سے مقامی سطح پر میڈیا ریگولیشن اور سہولیات میں بہتری آئے گی ۔
چیئرپرسن پیمرا عبنرین جان نے اس موقع پر پیمرا کی جانب سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا جس پر گورنر نے امید ظاہر کی کہ عنبرین جاں کی قیادت میں ادارہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔