اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارلحکومت میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ، ڈی سی اسلام آباد کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت ۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریا ز میں صورتحال کا جائزہ لیں،نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائے، نکاسی آب کے عمل کے لیے فوری طور پر سینیٹیشن ٹیمز متحرک کی جائیں۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر بھر میں بارش کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری۔

