Monday, March 16, 2026
ہومپاکستانپاکستان کی قازقستان کو کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

پاکستان کی قازقستان کو کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز) صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف اور قازقستان کے عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔صدر نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت اور ریفرنڈم کے حق میں وسیع حمایت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ قازقستان کے شہری اپنے ملک کی مسلسل ترقی اور پیش رفت پر اعتماد رکھتے ہیں۔
صدر زرداری نے دونوں ممالک کے فائدے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، امن اور ترقی کے مشترکہ خوابوں اور تعمیری تعاون کی روایت پر مبنی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔