بیجنگ : چین کے مشرقِ وسطیٰ امور کے خصوصی ایلچی زائی جون نے قطر کے وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔پ
یر کے روز الخلیفی نے کہا کہ موجودہ بحران کے باعث قطر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے اثرات عالمی توانائی کی فراہمی اور اقتصادی ترقی پر بھی پڑ رہے ہیں، جو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔ زائی جون نے کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ ساتھ مسائل کو مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا عالمی برادری کا مشترکہ مؤقف ہے،
تاہم اہم بات یہ ہے کہ اس اتفاقِ رائے کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذمہ دار ممالک کو اپنی اپنی سطح پر کوششیں کرنی چاہییں تاکہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو اور صورتحال قابو سے باہر نہ ہونے پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین قطر کے ساتھ مل کر جنگ بندی کے فروغ، کشیدگی کم کرنے اور خطے میں جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے مثبت کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
