Monday, March 16, 2026
ہومپاکستانسراج الحق کی فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار

سراج الحق کی فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں مشرق وسطی میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی امہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ امت مسلمہ کو فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے پر متحد ہونا ہوگا۔ رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسلم ممالک کو مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔