اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا الرٹ جاری کر دیا،این ڈی ایم اے نے ممکنہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کر دیا،14 سے 16 مارچ کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری متوقع ہے ۔
گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش اور برفباری متوقع ،مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ،چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ،پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ،برفباری اور بارش سے لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں،بعض علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش اور سفری مشکلات کا امکان ، بارش اور درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات میں اضافہ ،چترال، سوات، کوہستان، گلگت، استور اور اسکردو کے علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث اچانک سیلاب کا خطرہ ہے ۔
بارش اور برفباری سے قراقرم ہائی وے سمیت پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ، دیامر، داریل، تانگیر، استور اور ہنزہ کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش اور سفری سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ۔ این ڈی ایم کے مطابق سیاح اور مسافر حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پہاڑی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،این ڈی ایم نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی صورتحال پر مسلسل نظر،صوبائی اور ضلعی اداروں کے ساتھ رابطہ اور کوآرڈینیشن جاری۔
شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
