اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطے میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی پیشرفت پر گفتگو کی ، اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر فوری طور پر تنا کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔چینی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو سراہا ۔ پاک چین وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کیلئے مکالمہ اور سفارتکاری کو فروغ دینا ضروری ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کی مضبوطی کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔
پاک چین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ،مشرقِ وسطی میں کشیدگی کم کرنے پر زور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
