لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے، پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزرا کے لئے سرکاری فیول بند کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی جبکہ وزرا اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پربھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ناگزیر سیکورٹی کیلئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزرا اور اعلی سرکاری افسرکے ہمراہ ہوگی،سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئیگا ۔
اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، سکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔
پنجاب حکومت کے معاشی بحران کے خاتمے تک اہم فیصلے ،اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں31مارچ تک بند رہیں گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
