کوئٹہ (سب نیوز)حکومت بلوچستان نے سیاسی رہنماوں کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔تھریٹ الرٹ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماوں کی جان کو خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جے یو آئی بلوچستان کے امیر سینیٹر مولوی عبد الواسع اور مرکزی جنرل سیکرٹری مولوی عبد الغفور حیدری کی حفاظت کے لیے الرٹ جاری کیا گیا۔مراسلہ میں بتایا گیا بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور اراکین اسمبلی اصغر خان ترین اور زابد ریکی کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ مراسلہ فرنٹیئر کور، پولیس، کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ارسال کیا گیا ہے، تمام سیاسی رہنماوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حکومت بلوچستان نے سیاسی رہنماوں کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
