Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستاناپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، الیکشن کمیشن کے دو ممبران کیلئے نام تجویز

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، الیکشن کمیشن کے دو ممبران کیلئے نام تجویز

اسلام آباد ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے نام تجویز کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ممبر پنجاب کیلئے چھ نام تجویز کردئیے، ممبر پنجاب کیلئے جسٹس (ر) طارق افتخار، جسٹس( ر) مشتاق احمد ، خالد مقصود اور جاوید انور،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر اور عرفان علی کے نام تجویز کئے ہیں جبکہ ممبر خیبر پختونخواہ کیلئے افسر شاہ ، سردار حسین اور سہیل الطاف کے نام تجویزکئے گئے ہیں،شہباز شریف نے 26 اگست کے وزیراعظم کے خط پر جوابی نام ارسال کئے۔
d42f423a 8dca 415a a3ac 5ee4256896c5 1
a4ea4bf5 6247 4d7c bbbc 1aaa08670585 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔