Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ، 55روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ، 55روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لیوی پر 55 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا جبکہ اب ہر ہفتے قیمتیں تبدیل ہوگی۔
نائب وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم مصنوعات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ وزیراعظم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں تاکہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جس کی سربراہی میں کررہا ہوں اور اس حوالے سے ہم ہر روز عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پر غور بھی کررہے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ کشیدگی کے حوالے سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں، میں وزرائے خارجہ، وزیراعظم سربراہان مملکت اور فیلڈ مارشل فوجی قیادتوں سے رابطے میں ہیں تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جو کمیٹی تشکیل دی وہ پانچ روز سے کام کررہی ہے اور عالمی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خطیر اضافہ ہورہا ہے اور اس حوالے سے ہماری روزانہ میٹنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری میٹنگ میں پیٹرولیم، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی ہوتے ہیں، توانائی کا براہ راست تعلق پاکستانی معیشت سے ہے جس کو ہم دیکھ رہے ہیں، کامرس وزیر بھی امپورٹ ایکسپورٹ پر پڑنے والے اثرات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی بھی اچھی تعداد ہے تاہم اگر یہ سلسلہ زیادہ چلا تو صورت حال تبدیل ہوسکتی ہے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت مزید فیصلے بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کمیٹی اگلے دو روز میں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور ہم صوبوں کو ریلیف دیں گے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس مشکل مرحلے میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم نے رہنمائی کی جس پر شکر گزار ہوں، ہم آج غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، ہمسائے ملک میں لگنے والی آگ نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا، بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ یہ بحران کتنے عرصے تک رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مسلسل نگرانی اور توجہ کی وجہ سے ہم نے ذخائر کو محفوظ کرلیا تھا، چونکہ اختتام کی کوئی تاریخ نہیں تو ہمیں ایک قوم بنکر آگے چلنا ہے اور ذخائر کو بچانا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کا سائیکل دیکھیں تو پیٹرولیم کی طلب کے حوالے سے آخری میٹنگ ایک ماہ قبل ہوئی، ناجائز منافع خوری اور پیٹرول پمپ بند کرنے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لے کر چیف سیکریٹریز کو ایکشن کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت سا توانائی کا حصہ آبنائے ہرمز سے آتا ہے، جس کی بندش کی وجہ سے اب ہم نے سعودی عرب سے رابطہ کیا، ہمارے دو جہاز روانہ ہوچکے ہیں جو کروڈ آئل لے کر آئیں گے اور ہم بحران سے بچنے کیلیے اقدامات کریں گے۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یہ بھی بات ہوئی ہے کہ وہ اپنا بڑا جہاز سمندر میں کھڑا کردیں گے اور ہمارے پی این ایس سی کے جہاز پیٹرولیم مصنوعات کو بھرسکیں گے، یکم مارچ کو جب ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کو ریوائس کیا اُس وقت عالمی مارکیٹ میں 78 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت میں 88 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ آج 108 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 150 ڈالر فی بیرل سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعات، پبلک ٹرانسپورٹ وغیرہ کو دیکھتے ہوئے لیوی کی ڈیوٹی 55 روپے بڑھانے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔