اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم مںصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماں نے پیش رفت کے بارے میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب دنوں رہنماوں نے علاقائی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی اور ایک دوسرے سے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی صورتحال پر اظہارِ تشویش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
