پشاور(سب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت پر تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اے کے مطابق شکایت موصول ہوئی ہے کہ نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ کو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا، مبینہ طورپرغیر متعلقہ افراد کو شامل کرکے انہیں یورپ فرارکرانے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق لنڈی کوتل، ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کوچز اورارکان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ماسکو ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے تمام اراکین کی جانچ کی جائے گی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، ثبوت ملنے پرمتعلقہ فیڈریشنز اورعہدیداران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ28فروری سے 2مارچ تک ماسکو میں نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔
کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
