اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما ندیم افضل چن نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک نوٹیفکیشن شیئر کیا جس کے مطابق وزارت داخلہ نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے گریڈ ایک سے 15کے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 128ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا، نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین 2012میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گئے تھے ،مگر اب وزارت داخلہ نے ان کے کنٹریکٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے لکھا کہ پاسپورٹ آفس ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سے یہ غریب لوگ چھوٹے گریڈز پر کام کر رہے ہیں اب ان کو وزارت داخلہ نوکریوں سے نکال رہی ہے ۔ جس سے گھروں کے چولہے رمضان کے بابرکت مہینے میں بجھ جائیں گے، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کسی اور محکمہ میں اپلائی کرنے کے قابل بھی نہیں رہے ۔
