Wednesday, March 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کرکے عالمی توجہ کو غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مکمل طور پر ایران پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نیتن یاہو کے اس اقدام سے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی نسل کشی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع مل گیا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ نیتن یاہو کے ذاتی شیطانی عزائم نے فلسطین اور مشرق وسطی کو انسانی تاریخ کے بدترین المیوں میں دھکیل دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہے، جبکہ تہران کی جانب سے بھی میزائل حملوں سے جواب دیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔