Wednesday, March 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزعالمی صورتحال: رانا ثنااللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت کی دعوت

عالمی صورتحال: رانا ثنااللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں کل وزیراعظم ہاس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

دونوں شخصیات نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا اور کہاکہ فیصلہ ہونے کی صورت میں جلد آگاہ کریں گے۔اس موقع پر کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا اور تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر غور کے لیے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کے مطابق پارلیمانی لیڈرز کے ان کیمرا اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کل صبح ساڑھے 11 بجے تمام پارٹی سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اپوزیشن لیڈران اور مختلف جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی امور پر مشاورت کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔