اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے، پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیت محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے، وہاں سے پاکستان میں دہشت گرد آرہے ہیں، پاکستان نے افغان جارحیت پر جوابی کارروائی کی اور انہیں موثر جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں بھی محفوظ نہیں، افغانستان میں خواتین کو حقوق نہیں دیے جارہے، وہاں 13 سال کی عمر کے بعد لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں، ہائر سیکنڈری کے بعد وہ داخلہ نہیں لیسکتی، وہ کوئی ملازمت نہیں کرسکتی، وہ کوئی پیشہ اختیار نہیں کرسکتی، وہ عوام مقامات پر نہیں جاسکتیں اور جہاں وہ جاسکتی ہیں وہاں ان کے بولنے پر پابندی ہے اس کے لیے 3 ہزار افراد کی فورس بنائی گئی ہے کہ وہ موقع پر ہی خواتین کے خلاف کارروائی کرے۔
افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے طالبان نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، عطا اللہ تارڑ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
