Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا

وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے تمام ججز بھی موجود تھے۔
نئی ویب سائٹ جدید اور صارف دوست طرز پر سائلین، وکلا سمیت دیگر کے لیے تیار کی گئی ہے، ویب سائٹ کے ذریعے عدالت کے دائرہ اختیار، بنچوں کی تشکیل اور عدالتی امور کی تفصیلات تک آسان رسائی ممکن ہو گیاعلامیہ کے مطابق ویب سائٹ پر آن لائن مقدمات کی تلاش اور کاز لسٹ کی بر وقت اشاعت کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سائلین ویب سائٹ کے ذریعے مصدقہ نقول، سماعت میں التوا اور جلد سماعت کے لئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
ویب سائٹ پر نوٹسز، سرکلرز، عدالتی انتظامیہ اور ججز سے متعلق مکمل معلومات فراہم کر دی گئی ہیں، عوامی آگاہی اور شفافیت کے لیے ویب سائٹ پر اعداد و شمار اور ڈیش بورڈ کی خصوصیت بھی شامل ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی نظام میں ڈیجیٹل جدت سے شفافیت بڑھے گی اور عوام کو بر وقت سہولیات میسر آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔