Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانایک سو نوے ملین پاونڈ کیس ، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس ، عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)190ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی،۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کل جمعرات کو درخواست کی سماعت کریں گے۔بانی کی سزا معطلی درخواست میڈیکل بنیادوں پر بھی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ مرکزی کیس مقرر نہیں ہوا صرف متفرق درخواستیں کل کے لئے مقرر ہوئیں ہیں سزا معطلی درخواستوں پر آخری سماعت 26 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔