Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستاننیب نے مریم نواز اور نواز شریف کی تفتیش بند کرنے کی درخواست دائر کر دی

نیب نے مریم نواز اور نواز شریف کی تفتیش بند کرنے کی درخواست دائر کر دی

لاہور(سب نیوز) احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور نواز شریف سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے۔نیب لاہورنے عدالت سے درخواست کی ہے کہ چوہدری شوگرملزکی تفتیش بند کرنے کی منظوری دی جائے کیونکہ مریم نواز اور نوازشریف تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پرسماعت کی اورفریقین کونوٹس جاری کرکے کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے 4 فروری کے احکامات کی روشنی میں یہ درخواست دائرکی گئی ہے تاکہ تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری حاصل کی جا سکے۔عدالت نے سماعت کے دوران فریقین کو موقع دیا کہ وہ اپنی رائے پیش کریں، نیب کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کی مزید کارروائی غیر ضروری ہے۔
یہ پیشرفت سیاسی اور قانونی حلقوں میں اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے سابق وزیراعظم اور پنجاب کی وزیر اعلی کے خلاف نیب کی کارروائی کے مستقبل کا تعین ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔