Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد راولپنڈی، خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد راولپنڈی، خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ گھبرا کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، باجوڑ، مردان، سوات، چترال، صوابی اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کچھ علاقے بشمول تخت بھائی میں دوسری بار بھی زلزلے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے سبب عمارتوں میں ارتعاش محسوس کیا گیا، لوگوں میں خوف پھیل گیا اور لوگوں نے بند جگہوں سے کھلی جگہ آنے میں عافیت محسوس کی۔
زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔