Tuesday, February 24, 2026
ہومتازہ تریناپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے انکی ملاقات کروا دینگے، رانا ثنااللہ

اپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے انکی ملاقات کروا دینگے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے ان کی ملاقات کروا دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو ہم شروع سے کہہ رہ ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے ملاقات کرے اور سیاسی اشوز کا سیاسی حل تلاش کرے۔دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور کامیابی ہماری ہوگی اور شکست دہشتگردوں کا مقدر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جس قوم میں ایسے سپوت ہوں جن کی قربانیوں پر ان کے والدین اور معصوم بچے فخر محسوس کریں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔