Tuesday, February 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزراولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی

راولپنڈی: عمران خان کی بہن نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیر تعمیر سیوریج لائن میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

نورین نیازی راولپنڈی کے داہگل ناکے پر زیرتعمیر سیوریج لائن کراس کرتے ہوئے گرگئیں۔

زیرتعمیر سیوریج لائن میں گرنے کی وجہ سے نورین نیازی کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔

نورین نیازی کو زیرتعمیر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا گیا جب کہ ان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گر کر زخمی ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔