Friday, February 20, 2026
ہومپاکستانسعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ سعودی حکومت کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تربیتی پروگرامز اور دوستانہ میچز فٹبال کو نئی رفتار دیں گے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون میں اضافہ کھیل کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔