Thursday, February 19, 2026
ہومپاکستانڈریپ ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کی کراچی میں مشترکہ کارروائی ، کینسر کی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ، تفصیلات سب نیوز پر

ڈریپ ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کی کراچی میں مشترکہ کارروائی ، کینسر کی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد /کراچی(سب نیوز)ڈریپ کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی ، کینسر کی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈریپ کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے مضافاتی علاقے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا، جہاں سے کینسر کے مریضوں کے لیے تجویز کردہ درد کش دوا کی بہت بڑی کھیپ تحویل میں لے لی گئی۔فیکٹری میں دوا کی قانونی ڈوز زیادہ سے زیادہ 50 ملی گرام ہے مگرفیکٹری میں 225 ایم جی دوا تیار کی جارہی تھی ، جو بہت خطرناک اور بعض صورتوں میں جان لیوا ہے۔

تیار ہونے والی دوا پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی رہی ہے۔ کارروائی کے دوران اس دوا کی ایک کھیپ کو منڈیوں کے لیے بھی روک دیا گیا۔ غیر قانونی جعلی ادویات،(خام مال)اور پکڑی گئی مشینری کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔