Thursday, February 19, 2026
ہومپاکستانمتنازع ٹویٹس کیس،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

متنازع ٹویٹس کیس،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل کل سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کل اپیلوں پر سماعت کریں گے، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستیں بھی کل سماعت کے لئے مقرر ہیں۔خیال رہے 24 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو ایمان اور ہادی نے چیلنج کر رکھا ہے۔دوسری جانب ٹرائل کورٹ نے ایمان اور ہادی کو دس دس سال قید و جرمانہ کی سزائیں سنائیں تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔