Thursday, February 19, 2026
ہومپاکستانرمضان المبارک کی آمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

رمضان المبارک کی آمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا، سہ ماہی قسط اب بڑھا کر 14ہزار 500روپے کر دی گئی۔
بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد مستحق خواتین کو 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین پوری رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں، شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔